Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Kaly Kos - کالے کوس

Kaly Kos - کالے کوس
-26 %
Kaly Kos - کالے کوس
  • Writer: Balwant Singh
    Views: 6090
  • Category: Novels 
  • Pages: 176
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-2022
  • ISBN: 978-969-662-235-2
Rs.700
Rs.950

آپ بلونت سنگھ کے ناول ”کالے کوس“ کا مطالعہ کریں گے تو انتظار حسین کی طرح کہہ اُٹھیں گے کہ پنجاب تو بس بلونت سنگھ کے ہاں ہی نظر آتا ہے؛ جیتا جاگتا پنجاب، سورماؤں اور الہڑ دوشیزاؤں کا پنجاب۔ ایسا پنجاب جس میں محبت کی لازوال کہانیاں جنم لیتی ہیں ― اور وہ پنجاب بھی جس میں خون کی ندیاں بہنے لگی تھیں۔ ہندو سکھ ہوں یا مسلمان، ہجرت کرتے ہوئے بلوائیوں کا نشانہ ہوئے تو بلونت سنگھ کے قلم نے احتیاط اور انصاف سے ایک ایک وقوعہ لکھا۔ میں سمجھتا ہوں کہ صاف ستھری زبان اور ماجرائی اسلوب میں لکھا ہوا یہ ناول محبت کی لازوال کہانیوں اور فسادات کے زمانے میں انسان کے وحشی ہو جانے کے موضوع پر لکھے گئے فکشن کے باب کا اہم حصہ ہو گیا ہے۔ محض اہم نہیں، الگ اور نمایاں بھی۔ الگ اور نمایاں یوں کہ پنجاب کے دیہی منظر نامے سے جنم لینے والے فسادات کے زمانے کی رومان بھری کہانیوں کو ایک ناول میں جس دلکش اسلوب، رواں دواں سادہ مگر عمدہ بیانیے میں گوندھ لیا گیا ہے، ایسا قرینہ پنجاب کا البیلا ناول نگار بلونت سنگھ ہی برت سکتا تھا۔

Book Attributes
Pages176

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Krishan Chander Product Code: STP-2159
’’دوسری برف باری سے پہلے‘‘ اُردو کے لاکھوں شائقین کی طرح میرا بھی پسندیدہ ناول ہے۔ یہ جہاں پست انسانی جذبات، حرص، ہوس، لالچ، جاہ پسندی اور انتقام کی د..
Rs.550 Rs.800
Writer: Rafaqat Javed Product Code: STP-2447
یہ صرف وہی جانتی ہے کہ کس کی روح جگنو ( شب چراغ ) کا روپ دھار کر سر شام حو یلی کے گر دمنڈلا نہ شروع کردیتی ہے ۔ یہحویلی یہاں پروان چڑھنے والی محبتوں ک..
Rs.950 Rs.1,200
Writer: Humaira Ashfaq Product Code: STP-2441
می سوزم!حمیرااشفاق کا پہلا ناول ہے ۔ یہ اس سوختہ اختر شاعرہ کی کہانی ہے جو پہلے رابعہ بلخی اور رابعہ خضداری کے نام سے مشہور ہوئی ۔ایک ہزار سال پہل..
Rs.600 Rs.700
Writer: Husnain Jamal Product Code: STP-2402
تحریریں جو آپ کی سوچ کو نیازاویہ دیں گی اور زندگی کو نیا ڈھنگ- میری پسندیدہ کتابوں میں سے ایک-"وہ ادھر، اس گلی کے آخری کونے سے ایک گاڑی نمودار ہ..
Rs.950 Rs.1,250