Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Bhook - بھوک

Bhook - بھوک
-33 %
Bhook - بھوک
  • Writer: Knut Hamsun
    Views: 3185
  • Category: Novels 
  • Pages: 200
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-2473
  • ISBN: 978-969-662-283-3
Rs.400
Rs.600

ناروے کے ناول نگار کنوٹ ہامسن کا سب سے مشہور ناول ”بھوک“ 1890ء میں جب منظرِ عام پر آیا تو ناروے کے اَدبی اور سرکاری حلقوں میں ہنگامہ بپا ہو گیا۔ یہ ناول گھناؤنی سماجی زندگی پر ایک کاری ضرب تھا اور اس کے چَھپنے پر بہت لے دے ہوئی۔ تنقید کی بارش چاروں طرف سے برسنے لگی اور کنوٹ ہامسن کو ایک بہت بڑا خطرہ قرار دے دیا گیا۔ اُن دنوں میں ہامسن کا پرستار بننے کے لیے بڑے حوصلے کی ضرورت تھی۔ اس کی تحریر میں کچھ ایسی سرکشی اور بغاوت تھی کہ ہر شخص کے دل میں عناد کی آگ بھڑک اُٹھتی تھی۔ اس نے اپنے وقت کی سربرآوردہ اَدبی شخصیات کے بُت توڑ کر رکھ دیے۔ نقادوں کی مخالفت کے باوجود کنوٹ ہامسن ان پر ہنستا ہوا آگے ہی آگے بڑھتا رہا۔ آخرکار نقادوں کو بھی تسلیم کرنا پڑا کہ ہامسن، تحریر کے تیکھے پن اور جاندار اُسلوب کے حوالے سے اپنا جواب نہیں رکھتا۔ ”بھوک“ کنوٹ ہامسن کا پہلا ناول ہے اور اس کا عظیم ترین کارنامہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ اس ناول میں ہامسن کی ژرف نگاہی اپنی بلندی پر ہے۔ اُسے پوری انسانیت کے تاریک کونے کریدنے والا کہا جاتا ہے کیونکہ وہ جعل سازیوں اور غلاظتوں پر بے رحمی سے حملہ آور ہوتا ہے۔ ”بھوک“ ایک بھوکی رُوح کی دل دوز پکار ہے۔ آج جب کہ دیس دیس میں بھوک کو پھیلایا جا رہا ہے اور استحصالی ہتھکنڈوں سے کام لیتے ہوئے قحط پیدا کیے جا رہے ہیں، اس ناول کا مطالعہ نہ صرف دلچسپ ثابت ہو گا بلکہ بھوک کے جنم داتاؤں کے مکروہ چہروں پر سے نقاب بھی اُٹھائے گا۔

Book Attributes
Pages200

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: translated
Writer: Kishwar Naheed Product Code: STP-1895
کشور ناہید ایک خاتون شاعرہ ، سماجی کارکن اور باغی نثر نگار کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ان کی کتاب ’’ بری عورت کی کتھا‘‘ ان کی آپ بیتی ہے۔اس آب بیتی کو..
Rs.400
Writer: Ibn e Insha Product Code: STP-2797
....ابن انشا ء کے دونوں خطوط مل گئے ہیں،خیال تھا ان کی فوٹو کاپیاں آپ کو بھیجوں گا لیکن وہ اس قدر مدھم نکلی ہیں کہ پڑھی ہی نہیں جا سکتیں ، لہٰذا ..
Rs.875 Rs.1,250
Writer: Ibn e Insha Product Code: STP-3298
اس عظیم الشان کارنامے کا تمام کریڈٹ مصنف ڈاکٹر ریاض احمد ریاض کو جاتا ہے۔ اگر وہ اپنی پی ایچ ڈی کے لیے یہ موضوع انتخاب کر کے اس پر اتنی محنت نہ کرتے ت..
Rs.750 Rs.1,250
Writer: Iqra Sagheer Ahmed Product Code: STP-646
Tum Meri Zeest ka Hasil Ho is a Famous Social Romantic Urdu Novel written by Iqra Sagheer Ahmed. She already has many best sellers on her credit. She ..
Rs.300 Rs.400