Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Ataturk - اتاترک

Ataturk - اتاترک
-23 %
Ataturk - اتاترک
  • Category: Biography 
  • Pages: 568
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-9194
  • ISBN: 978-969-9739-58-3
Rs.1,700
Rs.2,200

زیرنظر کتاب پیٹرک کِنراس کی تصنیف "Atatürk - The Rebirth Of A Nation" کا اردو ترجمہ ہے۔ تاریخی شخصیات کو عموماً سیاہ و سفید کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ ان کے حامی ان کی ذات کے مثبت پہلوؤں اور کامیابیوں کو ہی نمایاں کرتے ہیں جب کہ ان کے مخالفین ان شخصیات کی ذات کے منفی پہلوؤں اور ان کے غلط فیصلوں پر ہی زور دیتے ہیں۔ اس کے برعکس’’اتا ترک - قوم اور جمہوریہ کا ظہور‘‘ ترکی کے عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک کی زندگی اور خدمات وکامیابیوں کا ایک غیر متعصبانہ اور غیر جانب دارانہ احوال پیش کرتی ہے۔ پہلی جنگ عظیم کے وقت جب عالمی طاقتیں ترکی کے حصے بخرے کرنے پر تیار تھیں، اس وقت مصطفیٰ کمال نے نہ صرف بکھری ہوئی ترک عوام کو مجتمع کیا بلکہ ان میں اپنی جداگانہ قومیت کا احساس بھی اجاگر کیا۔ کتاب میں کمال اتاترک کی زندگی، ان کی فوجی اور سیاسی مہم جوئیوں کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی و سماجی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔ غازی مصطفیٰ کمال پاشا اتاترک نے تاریخ اور جغرافیے سے مٹتی ہوئی ایک قوم اور ریاست کو انقلاب کے ذریعے دوبارہ قائم کردیا۔ اردو قارئین، کمال اتاترک کی مکمل شخصیت سے اس قدر زیادہ آگاہ نہیں، اسی لیے ہمیں اس قوم کی جدید تاریخ سے مکمل آگاہی نہیں۔ یہ کتاب ایک ایسے شخص کی داستانِ حیات ہے جس نے ابھرتی مغربی طاقتوں کو میدانِ جنگ میں شکست دے کر دنیا کے نقشے میں درحقیقت ایک نئی ریاست کی بنیاد رکھ دی۔

Book Attributes
Pages568

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Yasir Pirzada Product Code: STP-9487
جن دنوں ہم دسویں جماعت میں پڑھتے تھے اُن دنوں ہمارے اساتذہ ایک بات بہت شد و مد سے کہا کرتے تھے کہ بیٹا اگر میٹرک میں نمبر کم آئے تو ساری عمر دھکے کھا..
Rs.900 Rs.1,200
Writer: Khushwant Singh Product Code: STP-9321
خوش ونت سنگھ برصغیر کے ایک ایسے ادیب ہیں، جن ے قلم کی کاٹ سے عام قاری خوب لذت و مسرت حاصل کرتے ہیں۔ اپنے  ناول "سمندر میں تدفین" (Burial at Sea) ..
Rs.400 Rs.600
Writer: Kuldip Nayar Product Code: STP-1700
آزادی سے آج تک کے بھارت کی اندرونی کہانی..
Rs.1,100 Rs.1,500