Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Jaghirdari Aur Samraj - جاگیرداری اور سامراج

Jaghirdari Aur Samraj - جاگیرداری اور سامراج
-25 %
Jaghirdari Aur Samraj - جاگیرداری اور سامراج

امراج اور جاگیرداری" کے بعد پروفیسر حمزہ علوی کے مضامین کا یہ دوسرا مجموعہ ہے جس میں پاکستان کے بارے میں مضامین ہیں۔ حمزہ علوی کی تحقیق کا دائرہ بڑا وسیع ہے۔ اس میں سوشیولوجی، علم بشریات ، سیاسیات اور تاریخ سب آ جاتے ہیں۔ چونکہ ان علوم پر ان کی مضبوط گرفت ہے۔ اس لیے جب وہ کسی موضوع پر قلم اٹھاتے ہیں تو اس کے تمام پہلووں کا احاطہ کرتے ہوئے وجوہات و اسباب کی تہہ تک جا کر اس کا تجزیہ کرتے ہیں۔

اس کتاب میں شائع ہونے والے مضامین سے اندازہ ہوگا کہ انہوں نے قیام پاکستان، اور آزادی کے بعد نئی ریاست کی ساخت و تشکیل اور سیاسی اداروں کے عمل ، اور معاشرے میں پیدا ہونے والے تضادات کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کیاہے۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ نو آبادیات کے خاتمہ کے بعد دوسرے نو آزاد ملکوں کی تاریخ کو بھی ان کے ذریعہ سمجھنے میں مدد ملے گی۔

علمی مضامین کا ترجمہ کرتے ہوئے جومشکلات پیش آتی ہیں، اس کا اندازہ مترجم کو ہوتا ہے۔ اس لیے اصطلاحات کی غیر موجودگی میں، جب نئی اصطاحیں وضع کی جائیں تو وہ یقینا مسائل پیدا کرتی ہیں۔ لیکن مترجمین نے اس بات کی پوری کوشش ہے کہ جہاں تک ہو سکے سادہ اور واضح ترجمے میں حمزہ علوی کے مطالب کو بیان کیا جائے۔

مضامین کے ترجمے طاہر کامران، ظفر علی خان اور ڈاکٹر مبارک کے کیے ہوئے ہیں۔

Book Attributes
Pages 279

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
  • Category: Politics Books 
  • Pages: 279
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-9822
  • Weight: 500.00g
Rs.450
Rs.600