Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Adhori Kahani By Syed Saeed Naqvi - ادھوری کہانی

Adhori Kahani By Syed Saeed Naqvi - ادھوری کہانی
-29 %
Adhori Kahani By Syed Saeed Naqvi - ادھوری کہانی
Rs.500
Rs.700

خود کشی کسی فرد کا آخری عمل ہوتا ہے۔ آیا یہ ایک انتہائی جرات مندانہ فعل ہے یا انتہائی بزدلی کا عمل، اس پر ماہرین نفسیات متفق نہیں۔نامور تخلیق کاروں کی بھی ایک طویل فہرست ہے جنہوں نے زندگی کے اختتام کا یہ طریقہ اختیار کیا؛ ونسنٹ وین گو، ارنسٹ ہیمنگوے، سلویا پلاتھ، ورجینیا وولف، این سیکسٹن، اور خود پاکستان میں شکیب جلالی، سیمیں درانی، سارہ شگفتہ اور دوسرے بہت سے فنکار۔ان میں سے اکثر پہلے کئی بار خود کشی کی ناکام کوشش کے بعد اس میں کامیاب ہوۓ، لیکن ناکام کوشش کی سنگین وارننگ کے باوجود معاشرہ ان کی مدد میں ناکام رہا۔

سارہ شگفتہ نثری نظم میں ایک انقلاب برپا کررہی تھی۔ اس کی شاعری کی مدت محض تین، چار سالوں پر محیط تھی۔ اس مختصر مدت میں اس نے نثری نظم کو ایک نئی ساخت میں پیش کیا۔ انتیس برس کی عمر میں خودکشی ، سارہ شگفتہ کی اس پدر سری معاشرے کے خلاف آخری احتجاجی نظم تھی یا مایوسی کا ڈرامائی ہولناک انجام۔ اس ناول کا قاری شاید اس گتھی کو سلجھا سکے۔

Book Attributes
Pages 232

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good