Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Yadon Ki Brat - یادوں کی بارات

Yadon Ki Brat - یادوں کی بارات
-40 %
Yadon Ki Brat - یادوں کی بارات
  • Writer: Josh Malihabadi
    Views: 8310
  • Category: Urdu Adab 
  • Pages: 384
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-991
  • ISBN: 978-969-9396-56-4
Rs.1,200
Rs.2,000

یادوں کی برات ایک عظیم شاعر کی آپ بیتی اور ایک تاریخ ساز عہد کی تہذیبی زندگی کا دلکش مرقع ہے۔ اس مرقعے میں آپ کو وادیِ گنگ و جمن اور سرزمینِ دکن کے قدیم و جدید معاشرے کی خوشنما جھلکیاں نظر آئیں گی۔ مصنف نے اپنے ایامِ طفلی و جوانی کے خوشحال طبقوں کی سماجی قدروں پر، ان طبقوں کے سوچنے اور محسوس کرنے کے انداز پر، ان کے عقیدوں اور وہموں پر، ان کے شوق اور مشغلوں پر، ان کے تیوہاروں اور تقریبوں پر، ان کے رہن سہن اور رسوم و رواج پر روزمرہ کے واقعات کے حوالے سے بڑے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

یادوں کی برات جوش ملیح آبادی کے ستر سال کے تجربوں اور مشاہدوں کی برات ہے۔ اس برات میں فکر و نشاط کی شہنائیاں بجتی ہیں۔ جنون و حکمت کے زمزمے گونجتے ہیں۔ رامش و رنگ کی محفلیں سجتی ہیں۔ لالہ رخوں کے لب و عارض کی دل نشیں حکایتیں بیان ہوتی ہیں۔ یارانِ میکدہ کی محبتوں اور بے مہریوں کے قصے سنائے جاتے ہیں اور اربابِ ثروت و سیاست کی تنگ حوصلگیوں کے تذکرے چھڑتے ہیں۔ شاعرِ امروز و فردا کی یادوں کا یہ قافلہ کبھی کہکشاں سے ہو کر گزرتا ہے اور کبھی بحرِ ظلمات سے، لیکن مسرت کی خیرہ سامانیوں سے اُن کے ایمان و یقین میں کوئی فرق نہیں آتا اور نہ طوفانِ حوادث کی تیرگیوں سے اُن کے پائے صداقت ڈگمگاتے ہیں۔ اُن کا کاروانِ حیات خرد کی مشعل لیے اور انسان دوستی کے رجز پڑھتا آگے بڑھتا جاتا ہے-

Book Attributes
Pages384

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Rauf Klasra Product Code: STP-2110
جو کام نپولین اپنی تلوار سے نہ کر سکا، وہ میں اپنے قلم سے کروں گا۔ (بالزاک) دُنیائے ادب کے عظیم فرانسیسی ناول نگار ہنری ڈی بالزاک (1799-1850ء) کی ا..
Rs.600 Rs.700
Writer: Mikhail Sholokhov Product Code: STP-2107
عظیم رُوسی مصنف میخائیل شولوخوف کا نوبل انعام یافتہ ناول ’’اور ڈان بہتا رہا‘‘ پوری دُنیا میں معروف و مقبول ہے۔ اس ناول میں بیسویں صدی کے ابتدائی دو عش..
Rs.1,100 Rs.1,800
Writer: Muhammad Hamid Siraj Product Code: STP-1890
یہ کتاب اپنی ضخامت کے حساب سے بھی خوب ہے اور افسانوں کے معیار میں بھی خوب تر ہے۔ جو عالمی ادب اس شاندار مجموعے میں شامل ہے۔ اس میں اٹلی، افغانستان، ام..
Rs.1,700 Rs.2,400
Writer: Ali Akbar Natiq Product Code: STP-2206
علی اکبر ناطق کے تخلیق وفور کے سرکش، سر پٹکتے، اُچھلتے، چھینٹیں اُڑاتے دریا نے ’’کماری والا‘‘ کی تخلیق کے بعد ایک پُرسکون، لامتناہی، گہرے، بھید بھرے س..
Rs.1,050 Rs.1,500