Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Firdosi - فردوسی

Firdosi - فردوسی
Firdosi - فردوسی
-17 %
Firdosi - فردوسی
Firdosi - فردوسی
Firdosi - فردوسی
  • Writer: Wahshi Mehmood Abadi
    Views: 3258
  • Category: Novels 
  • Pages: 255
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-3026
  • ISBN: 978-969-762-400-4
Rs.500
Rs.600

  لاہور کے زمانۂ قیام میں ایک روز معظمی سیّد غلام عباس صاحب قبلہ سے فردوسی کا ذکر آگیا۔ موصوف نے مجھ سے فردوسی کے سوانح حیات پر کوئی افسانوی کتاب لکھنے کی فرمائش کی اور اپنی تحقیق کے مطابق بہت سی باتیں نوٹ کرائیں۔ ہندوستان پہنچ کر میں نے اس سلسلہ کی کئی کتب کا مطالعہ کیا اور واقعات میں راویوں کا اس قدر اختلاف پایا کہ قوتِ فیصلہ جواب دینے لگی۔ بالآخر علامہ شبلی کی ’’شعرالعجم‘‘ کو رہبر بنانا پڑا مگر بعض مقامات پر عقل نے علامہ مرحوم کی رائے سے اتفاق نہ کیا۔ اس لیے خود فردوسی کی قیادت کی ضرورت محسوس ہوئی اور شاہنامہ کے چیدہ چیدہ اشعار سے داستان مرتب کرنا پڑی۔ جہاں تک شاہنامہ کی ابتدا کا تعلق ہے بلاشک و شبہ وہ طُوس میں ہوئی۔ ایرانیوں کی وطنیت اور فردوسی کا مذاقِ سلیم اس کا محرک ہوا۔ آغازِ تصنیف کا سال قرائن سے 365 ہجری قرار پایا ہے۔ کیونکہ فردوسی نے اپنے قول کے مطابق اَسّی سال کی عمر اور 400 ہجری میں شاہنامہ مکمّل کیا اور تصنیف میں پینتیس سال صَرف ہوئے۔ سلطان محمود غزنوی کی تخت نشینی 388ہجری میں ہوئی اور ظاہر ہے کہ اس کے تخت پر بیٹھتے ہی اس قدر شہرت نہ ہوئی ہو گی کہ فردوسی غزنی کا عازم ہو جاتا۔ دو چار سال بعد جب جود و سخا کا آوازہ گونجا تو فردوسی نے بھی ادھر کا رُخ کیا۔ اس لیے فردوسی کی طوس سے روانگی 390 ہجری یا اس کے بعد ہوتی ہے اور شاہنامہ مکمّل ہونے کے فوری بعد اس نے غزنی کو چھوڑ دیا لہٰذا اس کا زمانۂ قیام دس سال سے زائد سمجھ میں نہیں آتا۔ واقعات کے بارے میں نتیجہ اخذ کر کے قلم اُٹھایا تو یہ دشواری سامنے آئی کہ افسانوی کردار اس انداز سے کھیارے جائیں کہ حقائق مسخ نہ ہونے پائیں۔ اس ضمن میں مَیں نے جتنی احتیاط کی ہے اس کا اندازہ تاریخ داں حضرات کر سکیں گے۔

وحشی محمود آبادی

Book Attributes
Pages255

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Muhammad Hamid Siraj Product Code: STP-1887
بادشاہوں کی فہرست کے ساتھ ان کی بولتی زندگی ان کے قلم سے آپ کے سامنے ہے- فہرست: 1- امیر تیمور گورگانی (۱۳۳۶ء -۱۴۰۵ء ) 2- ظہیر الدین بابر (۱۴۸۳ء -۱۵۳۰..
Rs.1,000 Rs.1,500
Writer: Muhammad Hamid Siraj Product Code: STP-1890
یہ کتاب اپنی ضخامت کے حساب سے بھی خوب ہے اور افسانوں کے معیار میں بھی خوب تر ہے۔ جو عالمی ادب اس شاندار مجموعے میں شامل ہے۔ اس میں اٹلی، افغانستان، ام..
Rs.1,700 Rs.2,400
Writer: Kishwar Naheed Product Code: STP-1895
کشور ناہید ایک خاتون شاعرہ ، سماجی کارکن اور باغی نثر نگار کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ان کی کتاب ’’ بری عورت کی کتھا‘‘ ان کی آپ بیتی ہے۔اس آب بیتی کو..
Rs.400
Writer: Raza Ali Abidi Product Code: STP-1907
یہ کتاب برطانیہ کی ملکہ وکٹوریا اور ان کے ایک ہندوستانی ملازم عبد الکریم جو بعد ازاں منشی عبد الکریم کے نام سے مشہور و معروف ہوئے، کے انوکھے رشتے پر ر..
Rs.600
Writer: Moneeza Hashmi Product Code: STP-1923
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی بہترین خواتین کے حوالے سے منیزہ ہاشمی صاحبہ کی ایک بہترین کتاب " کون ہوں میں؟ "اس کتاب میں عابدہ پروین ، ..
Rs.1,100 Rs.1,400
Writer: Brigadier Abdur Rehman Tarar (Retd.) Product Code: STP-1954
چینامی کے نام سے بریگیڈیر عبدالرحمن تارڑ (ریٹائرڈ) کی بین الاقوامی سیاست اور چین کے خلاف جاری عالمی سازشوں، پرپیگنڈوں اور بیانیوں کی بارے میں اگاہی کے..
Rs.1,300 Rs.1,600
Writer: Daron Acemoglu and James A Robinson Product Code: STP-3570
قوموں کے عروج و زوال، خوشحالی، بدحالی اور بھوک کی اندرونی کہانی..
Rs.1,500 Rs.1,995
Writer: Karamatullah Ghori Product Code: STP-3144
کہانی ایک سفارتی بنجارے کی جس نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو قریب سے دیکھا-  سابق سفیر کرامت اللہ غوری کی خودنوشت ۔۔ روزگار سفیر..
Rs.3,300 Rs.3,690
Writer: Faiez Hassan (Seyal) Product Code: STP-2968
فائز حسن سیال کی کتاب "Together Forever" کا اردو ترجمہ محبت، سکون اور ذہنی ہم آہنگی کے لئے یہ کتاب ہر شادی شدہ مرد اور عورت کو ضرور پڑھنی چاہیے-..
Rs.1,000