Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Kulyate Anwar Masood (Qatat) - کلیات انور مسعود (قطعات)

Kulyate Anwar Masood (Qatat) - کلیات انور مسعود (قطعات)
Kulyate Anwar Masood (Qatat) - کلیات انور مسعود (قطعات)
-35 %
Kulyate Anwar Masood (Qatat) - کلیات انور مسعود (قطعات)
Kulyate Anwar Masood (Qatat) - کلیات انور مسعود (قطعات)
Kulyate Anwar Masood (Qatat) - کلیات انور مسعود (قطعات)
  • Writer: Anwar Masood
    Views: 3607
  • Category: Poetry 
  • Pages: 568
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-2606
  • ISBN: 978-969-662-363-2
Rs.1,300
Rs.2,000

اِن قطعات میں ملکی اور بین الاقوامی، سیاسی اور سماجی مسائل کا تذکرہ ہی نہیں بلکہ روزمرہ گھریلو مسائل اور دوستوں سے چھیڑ چھاڑ کا تذکرہ بھی در آیا ہے۔ اِس عہد ستم میں مَیں نے جو کڑوی سانسیں لی ہیں یہ قطعات اُنہی کا احوال ہیں۔ میں نے ہر قسم کی ناانصافی پر اپنا احتجاج قطعہ بند کرنے کی خاکسارانہ کوشش کی ہے اور جس دائرے میں مجھے خلوص،محبّت اور عملِ خیر کی روشنی نظر آئی ہے میں نے اُس کا بھی کُھل کر اعتراف کیا ہے۔ مِزاح میں اگر ایک اور نقطہ ڈال دیں تو مِزاج بنتا ہے اور اپنے مِزاج سے اِنحراف ممکن نہیں ہے۔ میں نے قطعات میں جابجا مِزاح کے مختلف حربوں کا استعمال بھی کیا ہے تاکہ تلخیاں کچھ خوشگوار ہو جائیں۔

اس مقام پر یہ عرض کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ میرے نزدیک شگفتگی وہ ہے جو شائستگی اور احترامِ انسانیت کی حدود سے تجاوز نہ کرے۔ طنز کے پیچھے ایک اصلاحی جذبہ ہوتا ہے لیکن خالص مِزاح بھی خستگی رُبا، اِنبساط آور، بہجت افروز اور تفریحی اہمیت رکھتا ہے۔ اس مجموعے میں قطعات کسی تاریخی ترتیب میں درج نہیں کیے گئے بظاہر یہ بکھری بکھری باتیں ایک ہی سرگُذشت کی اَقساط ہیں۔ بے ربطیِ مضموں میں بھی اک ربط نہاں ہے۔ جہاں ضروری محسوس ہواہے وضاحتی نوٹ تحریر کردیے گئے ہیں۔

انور مسعود

Book Attributes
Pages568

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Akhtar Hussain Shaikh Product Code: STP-2405
برصغیر پاک و ہند کے نامور پہلوانوں کی نادرونایاب تصاویر اور زندگی کے حالات پر ایک بہترین کتاب..
Rs.1,800 Rs.2,500
Writer: Qateel Shifai Product Code: STP-1443
قتیل شفائی صاحب نے اپنی اس آپ بیتی میں، راجندرسنگھ بیدی کے بڑھاپے کے عشق (اور شادی) کو ناپسندیدہ قرار دیا ہے اور عام محفلوں میں بھی اس عمل کے خلاف زو..
Rs.1,150 Rs.1,500
Writer: Dr. Saad Khan Product Code: STP-3294
زیرِنظر کتاب بیگم جناح کی شخصیت کا بہت خوبصورتی سے احاطہ کرتی ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ہر پاکستانی خاتون کو بیگم جناح کی زندگی اور کارناموں کے بارے میں ا..
Rs.600 Rs.800
Product Code: STP-3247
پاکستان کا دوسرا بڑا شہر اور انتظامی لحاظ سے صوبہ پنجاب کا صوبائی دار الحکومت، ایک تاریخی،تجارتی اور ثقافتی شہرکی تاریخ پر مبنی چھ شاہکار اور منفرد ک..
Rs.2,400 Rs.3,500