Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Yadgar Shakhsiat - یادگار شخصیات

Yadgar Shakhsiat - یادگار شخصیات
Yadgar Shakhsiat - یادگار شخصیات
-23 %
Yadgar Shakhsiat - یادگار شخصیات
Yadgar Shakhsiat - یادگار شخصیات
Yadgar Shakhsiat - یادگار شخصیات

جواہر لعل نہرو 14نومبر 1889ء کو الٰہ آباد (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ وہ بھارت کے پہلے وزیراعظم تھے۔ وہ انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما اور تحریک آزادیٔ ہند کے اہم کردار تھے۔ اپنی زندگی میں وہ پنڈت نہرو یا پنڈت جی کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔ نہرو کی تحریریں اُردو پڑھنے والوں کے لیے کوئی نئی چیز نہیں۔ ان کی اکثر مشہور کتابوں کا ترجمہ اُردو زبان میں شائع ہو چکا ہے۔ زیر نظر کتاب کی اشاعت ایک خاص مقصد سے کی گئی ہے۔ گو کہ اس موضوع پر کئی کتب لکھی جا چکی ہیں۔ مگر ایک ہندو کے قلم سے سرورِکونین صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم اور اُن کے رفیق اعلیٰ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہما کو ’’یادگار شخصیات‘‘ میں شامل کر کے احاطۂ تحریر میں لایا گیا ہے جنہیں پڑھ کر قلب و رُوح کو عجب خوشی ملتی ہے کہ ہم مسلمانوں کو اپنے پیارے نبی اور صحابہ کرام سے بے پناہ عقیدت سہی مگر ایک غیرمسلم کا ان ہستیوں کی شان بیان کرنا ایک منفرد عمل بھی ہے اور ہم مسلمانوں کے لیے باعثِ فخر بھی۔ معروف سکھ ادیب و شاعر کنور مہندر سنگھ بیدی سحرؔ کا شعر ہے:
عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں صرف مسلم کا محمد پہ اجارہ تو نہیں

Book Attributes
Pages 328

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
  • Category: Biography 
  • Pages: 328
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-3497
  • Weight: 600.00g
  • ISBN: 978-969-9396-63-0
Rs.750
Rs.980