Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Dil Mun - دل من

Dil Mun - دل من
-19 %
Dil Mun - دل من
Rs.950
Rs.1,180

تمدن سندھ کی تاریخ کے پس منظر پر ناول

دل مُن سندھ کی تاریخ کے تناظر میں لکھا گیا یعقوب یاور کا ناول ہے۔ یعقوب یاور کا نام دنیائے ادب میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ان کا شمار ایسے ادیبوں میں کیا جاتا ہے جو محض اپنے مستقبل کو سنوارنے کی غرض سے نہیں بلکہ اپنے ذوق وشوق کی تکمیل اور اردو ادب کی خدمت سے سرشار ہوکر ادبی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ تاعمر ان کی وابستگی اردو ادبیات کی تدریس سے رہی ہے۔ ان کا تعلق بھارت کے معروف اور سب سے بڑے علمی مرکز بنارس ہندو یونیورسٹی، وارانسی کے شعبہ اردو سے رہا ہے جہاں وہ پروفیسر اور صدر شعبہ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے ”دل مُن“، ”عزازیل“ اور ”جہاد“ جیسے شاہکار ناول تخلیق کیے۔ بہ حیثیت شاعر ان کے دو شعری مجموعے ”الف“ اور ”قلم گوید“ بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔ انہوں نے مترجم کی حیثیت سے تقریباً بیس کتب کے تراجم کیے ہیں جن میں فکشن اور نان فکشن دونوں شامل ہیں۔

Book Attributes
Pages 205

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good