Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Malika Victoria Aur Munshi Abdul Kareem

Malika Victoria Aur Munshi Abdul Kareem
Malika Victoria Aur Munshi Abdul Kareem
  • Writer: Raza Ali Abidi
    Views: 4352
  • Category: History Books 
  • Pages: 125 + 32
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-1907
  • ISBN: 969-35-1596-X
Rs.600

یہ کتاب برطانیہ کی ملکہ وکٹوریا اور ان کے ایک ہندوستانی ملازم عبد الکریم جو بعد ازاں منشی عبد الکریم کے نام سے مشہور و معروف ہوئے، کے انوکھے رشتے پر روشنی ڈالتی ہے۔ 1887ء میں ملکہ وکٹوریاکے عہد کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ان کے ذاتی خدمت گار کی حیثیت سے ہندوستان کے شہر آگرہ سے 24 سال کے عبد الکریم کو لندن بھیجا گیا اور دیکھتے دیکھتے یہ معمولی خدمت گار اور خانساماں ملکہ کا قریبی دوست اور معتمدِ خاص بن گیا۔ ا سے پہلے منشی کا عہدہ دیا گیا اور بعد میں اسے ملکہ کا پہلا ہندوستانی سیکریٹری ہونے کا شرف بھی حاصل ہوا۔ عبد الکریم سے ملکہ نے اردو زبان بھی سیکھی اور ہندوستان کی تہذیب و ثقافت اور رسم و رواج کی معلومات بھی حاصل کی۔ عبد الکریم نے انہیں خالص ہندوستانی پکوانوں سے بھی روشناس کرایا۔ ملکہ وکٹوریا نے عبد الکریم کو برطانیہ اور ہندوستان میں کئی جاگیریں بھی عطا کی تھیں۔ 1901ء میں ملکہ کی وفات کے بعد ان کے بیٹے شاہ ایڈورڈ ہفتم نے منشی عبد الکریم کو برطرف کر کے ہندوستان واپس بھیج دیا۔ 46 سال کی عمر میں آگرہ میں عبد ل کا انتقال ہو گیا۔


اس کتاب کا موضوع صرف تاریخ ہی نہیں ہے، بلکہ انگریزوں کی برصغیر میں حکومت، روز و شب کا احوال بھی درج ہے۔ یہ کتاب  مشہور عام تاریخ جیسے موضوع کے ساتھ مکمل انصاف کرتی ہے۔ کتاب میں 20 ابواب ہیں، کتاب کے آخری صفحات میں منشی عبد الکریم کے ورثا اور ملکہ وکٹوریا کی طرف سے منشی عبد الکریم کو ملے ہوئے تحائف کے عکس اور نادر و نایاب تصاویر بھی موجود ہیں جس سے کتاب کی اہمیت اور افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

Book Attributes
Pages125 + 32

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good