Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Seerat Khatam Ul Mursaleen PBUH - سیرت خاتم المرسلینﷺ

Seerat Khatam Ul Mursaleen PBUH - سیرت خاتم المرسلینﷺ
Seerat Khatam Ul Mursaleen PBUH - سیرت خاتم المرسلینﷺ
-33 %
Seerat Khatam Ul Mursaleen PBUH - سیرت خاتم المرسلینﷺ
Seerat Khatam Ul Mursaleen PBUH - سیرت خاتم المرسلینﷺ
Rs.1,000
Rs.1,500
Seerat Khatam Ul Mursaleen PBUH - سیرت خاتم المرسلینﷺ
سوسال قبل لکھی گئی سیرت النبیﷺ پر ایک نایاب کتاب
نام کتاب:”سیرت خاتم المرسلین ﷺ"
مصنف:مولانا عبدالحلیم شررؔ
"مولانا محمد عبدالحلیم شررؔ لکھنؤی اُردو زبان و ادب کا ایک انتہائی معرو ف نام ہے، اُن کی تصانیف میں سے بالخصوص تاریخی ناولوں نے اُردو ادب کو ایک نئی جہت دی۔ مولانا شررؔ کا اوّلین مقصد یہی تھا کہ وہ بھولی بسری اسلامی تاریخ اور مسلمانوں کے ماسبق عروج و کمال کو ایسے سادہ و پرلطف پیرایہ میں بیان کریں جو قاری کی طبیعت پر گراں نہ گزرے اور وہ ایسی دلچسپی محسوس کرے کہ واقعات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے طرزِ تحریر نے بہت جلد قارئین کے دلوں میں جگہ بنا لی اور ان کی تحریروں کا بےتابی سے انتظار کیا جانے لگا۔ جناب محمد حسن عسکری کی تحقیق کے مطابق مولانا شررؔ کی تصانیف کی تعداد (۱۰۲) سے زائد ہیں، اس لحاظ سے وہ اُردو زبان و ادب میں اپنے تمام معاصرین میں ایک ممتاز حیثیت کے حامل ہیں۔
۱۹۱۷ء میں ’’خاتم المرسلین ﷺ ‘‘ کے نام سے ایک ضخیم کتاب لکھنا شروع کی جو کہ خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کے حالات و واقعات پر مشتمل تھی، یہ کتابی صورت میں سنہ ۱۹۱۹ء میں شائع ہوئی۔ یہ کتاب ناول نگاری سے ہٹ کر خالصتاً تاریخی اسلوب میں لکھی گئی تھی جس میں مولانا شررؔ نے متعدد مستند حوالہ جات سے استفادہ کیا۔ اسے تاریخ ارضِ مقدس کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا گیا تاکہ ارضِ ہند کے غیرمسلم بھی متوجہ ہو سکیں، تاہم یہ اپنی جگہ پر ایک مکمل و جامع کتاب تھی۔ نامعلوم وجوہات کے باعث یہ کتاب ایک صدی تک گمنامی کے گوشے میں پڑی رہی، مولانا شررؔ کی دیگر تصانیف تو مکرر شائع ہوتی رہیں مگر اس کتاب کو کلی فراموش کر دیا گیا۔ مولانا شررؔ کی بہ طرز ناول لکھی گئی سیرت کی کتاب ’’جویائے حق‘‘ کو تو مسلسل پذیرائی ملتی رہی مگر حیرت انگیز طور پر ’’خاتم المرسلینﷺ‘‘ کی طرف کسی کی توجہ مبذول نہ ہوئی۔ یہی وجہ ہے کہ محمد ساجد صدیقی نے اپنے مقالہ ’’مولانا عبد الحلیم شرؔر اور ان کی کتبِ سیرت‘‘ میں لکھا:
’’ابو یحییٰ امام خان نوشہری نے مولانا عبدالحلیم شررؔ کی تاریخی کتب میں اسے شامل کیا ہے مگر ہمیں تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا۔‘‘
میں نے مولاناشررؔ مرحوم کی اس سوسالہ قدیم نادر و نایاب تصنیف کو گمنامی کی تاریکی میں سے نکال کر نئے اسلوب کے ساتھ پیش کرنے کی سعی کی ہے، زبان و املاء کی اصلاح کی گئی ہے اور ممکنہ کوشش رہی ہے کہ مولانا شررؔ کے اسلوب تحریر کو زک نہ پہنچے۔
’’سیرت خاتم المرسلینﷺ‘‘ مولانا شررؔ کی دیگر تاریخی تصانیف میں سے اعلیٰ پایہ کی تصنیف ہے جس میں نبی کریمﷺ کی حیات مبارکہ کو ایسے سادہ انداز سے بیان کیا گیا ہے کہ سکول کا طالب علم بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔
✍️معظم جاوؔید بخاری
(تدوین و تہذیبِ نو)
نام کتاب:"سیرت خاتم المرسلین ﷺ“

Book Attributes
Pages 592

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: seerat