ڈاکٹر غلام حسین کا شمار پاکستان کے اُن سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے محکوم طبقات کے لیے اپنی زندگی تیاگ دی۔ 1970ءمیں ووٹ کے ذریعے پاکستان میں ایک جمہوری انقلاب برپا ہوا۔ ان انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے خود ڈاکٹر غلام حسین کو قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کی دعوت دی..