Gao Daan - گئودان

’’گئودان ‘‘ میں پریم چند کی جبر اور سماجی ناانصافی کے خلاف آواز واشگاف ہو کر سامنے آجاتی ہے اس کی ابتداء اس ناول کے ابتدائی صفحات سے ہی ہوجاتی ہے۔ تشدد اور جبر کے ساتھ ساتھ غریب کسانوں کے ساتھ نہ ختم ہونے والا ستم اور ظلم اپنی نمایاں شکل کے ساتھ اس ناول میں نظر آتا ہے۔ گئو دان کا ہیرو ہوری ایک قسمت پرست ، تقدیر کا شاکی رہنے والا پرانی روایات کا قائل ایک بوڑھا کسان ہے___ گوبر ایک باغی قسم کا نوجوان ہے ، جو بیگار ، ہری بوسا اور زمینداروں کے دیگر قسم کے حقوق سوائے لگان کے نہیں دینا چاہتا اور اپنی ساری عمر زمینداری اور سرمایہ داری کے خلاف اپنی وسعت بھربغاوت کر کے بسر کردیتا ہے۔ اس طرح ہوری طبقاتی مفاہمت اور گوبر طبقاتی آویزش کی مثال کے طورپر سامنے آتے ہیں۔ اس ناول میں برصغیر کے دیہی معاشرے اور اس کے اندر موجود کرداروں اور واقعات کی عکس بندی بہت خوبصورتی سے کی گئی ہے۔ سماجی و معاشرتی جبر اور سماجی ناہمواری کے رویے بھرپور طور پر اس ناول میں دکھائی دیتے ہیں۔ یہ ناول ہندوستانی دیہی معاشرے میں جبر اور استبداد کی ایک واضح جھلک دکھاتا ہے۔

Book Attributes
Pages440

Write a review

Note: HTML is not translated!
    Bad           Good

Gao Daan - گئودان

Writer: Munshi Premchand
Views: 345
Category: Novels
Pages: 440
ISBN: 969-35-1580-3
Product Code: STP-2113
Availability: In Stock
  • Rs.550

Tags: Mustansar Hussain Tarar, Stories

پریم چند کے ناول "میدان عمل" سے اقتباس:"ہماری تعلیم گاہوں میں نرمی ممنوع ہے. وہاں مستقل طور پر..
Rs.400

Dasht e Wafa - دشت وفا -11%
نظموں اور غزلوں اور قطعات کی یہ کتاب ”دشتِ وفا“ احمد ندیم قاسمی کا تیسرا مجموعۂ کلام ہے جو سب سے پہل..
Rs.900 Rs.800

" سنہری آنکھوں والی لڑکی " پراسرار رومانوی ماحول میں لکھی گئی ایسی محبت کی کہانی ہے جو شک، حسد اور..
Rs.600

Tareekh Raho Kay Musafir -11%
جو کام نپولین اپنی تلوار سے نہ کر سکا، وہ میں اپنے قلم سے کروں گا۔ (بالزاک) دُنیائے ادب کے عظیم ف..
Rs.900 Rs.800