Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Idhar Doby Udhar Nikly - ادھر ڈوبے ادھر نکلے

Idhar Doby Udhar Nikly - ادھر ڈوبے ادھر نکلے
Idhar Doby Udhar Nikly - ادھر ڈوبے ادھر نکلے
-31 %
Idhar Doby Udhar Nikly - ادھر ڈوبے ادھر نکلے
Idhar Doby Udhar Nikly - ادھر ڈوبے ادھر نکلے
Idhar Doby Udhar Nikly - ادھر ڈوبے ادھر نکلے
  • Writer: Sohail Parwaz
    Views: 2100
  • Category: Humour (Mazah) 
  • Pages: 239
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-9126
  • ISBN: 978-969-662-471-4
Rs.550
Rs.800

اگرچہ سہیل پرواز پَر نہیں رکھتے مگر قدرتِ زبان، انوکھی ترکیبوں، شگفتہ مزاجی اور دیوانگیٔ تخلیق کی طاقتِ پرواز رکھتے ہیں کیونکہ وہ ادب کے آسمان پر ایک شاہین کی مانند یُوں نمودار ہوئے ہیں کہ بقیہ چڑیاں وغیرہ اُن سے خوفزدہ ہو کر اس آسمان کو خالی کر گئی ہیں اور اب وہ اکیلے اڑانیں بھرتے ہیں۔ کاکول اکیڈمی کی دردناک بلکہ عبرتناک روداد بہت سوں نے قلمبند کی لیکن سہیل پرواز اپنے تخیل کے زور پر اُن سب سے ممتاز دکھائی دیتے ہیں۔ یوں تو جیسے عید کی سکرپٹ ایک ہی ہوتی ہے یعنی عید کی نماز، سِویّاں، عیدی اور تم گلے سے آملے اور سارا گلہ جاتا رہا وغیرہ... ایسے ہی کاکول اکیڈمی کے شب و روز کی سکرپٹ بھی ایک ہی ہوتی ہے۔ وہی انسٹرکٹرز کی دھلائی، سٹاف کی منجھائی، سینئرز کی رگڑائی، ان کے ظلم و ستم، قلابازیاں اور پھر بالآخر کمیشن کا حصول... لیکن جیسا کہ سیف الدین سیف نے کہا تھاکہ ’سیفؔ اندازِ بیاں رنگ بدل دیتا ہے... ورنہ دُنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں‘ ایسے ہی کاکول کی روداد بھی کوئی نئی بات نہیں، یہ سہیل پرواز کا اندازِ بیاں ہے جس نے یہ بات بدل دی ہے۔ ’’اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے‘‘ پڑھتے ہوئے زندگی میں پہلی بار بہت جی چاہا کہ کاش ہم بھی کاکول کے ہنگامہ خیز تجربے میں سے گزرے ہوتے۔ ویسے ہم تو گزر ہی گئے ہوتے لیکن اگر ہم یہ روداد لکھتے تو ایسا نہ لکھ سکتے جیسا سہیل نے لکھا۔ ہم تو فوراً اباؤٹ ٹرن ہوجاتے لیکن سہیل نے اباؤٹ ٹرن کرنے میں قطعاً پُھرتی نہیں دکھائی بلکہ اس کوئیک مارچ کو ربع صدی تک کھینچ کر لے گئے اور کاکول کی داستان کو آگے بڑھاتے ہوئے ملازمت کا احوال بھی شگفتہ انداز میں بیان کیا ہے۔ کاکول کے کالے گراؤنڈ کی مارچ انھوں نے پلٹن کے میدان میں بھی جاری رکھی، جہاں دیگر افسر اور جوان ان کے ہم رکاب ہیں۔ سہیل نے یہ سمجھانے کی جسارت بھی کی کہ خاکی وردی پہن کر کسی بھی نوجوان کے لیے احساسات و جذبات شجرِ ممنوعہ نہیں ہو جاتے۔ اس کے سینے میں بھی وہی دل دھڑکتا ہے جو کسی نوجوان ڈاکٹر، انجینئر، وکیل، بینکر یا کسی اور پیشے سے منسلک شخص کے سینے میں دھڑکتا ہے۔ آپ بھی یہ حقیقت ذہن میں رکھ کر ’’اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے‘‘ کا مطالعہ کیجیے، یقیناً لطف اٹھائیں گے۔مستنصر حسین تارڑ

Book Attributes
Pages239

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Muhammad Hafeez Khan Product Code: STP-1948
محمد حفیظ خان نے "انواسی" ایسا شان دارناول لکھا ہے جو کسی ایک صدی میں قید نہیں آنےوالےوقتوں میں بھی اس کی گونج سنائی دیتی رہے گی-یہ اس دور کی کتھا..
Rs.1,050 Rs.1,500
Writer: Intizar Hussain Product Code: STP-2094
بھٹو صاحب نے کہا ہے کہ جمہوریت چپلی کباب نہیں ہے۔ پس جمہوریت اور آئین کو کھایا نہیں جا سکتا۔ اس پر ایک چٹورا ہونٹ چاٹتا ہمارے پاس آیا اور بولا کہ ..
Rs.1,200 Rs.1,500
Writer: Muhammad Hafeez Khan Product Code: STP-2484
اقتباس:  خود ماہین نے بھی اتنے کم دنوں میں اتنے زیادہ ٹھکانے اور اتنے زیادہ مرد بدلے کہ اُسے عورت کے مزاج میں دخیل پردیسی پن اور عدم تحفظ کی ..
Rs.750 Rs.999
Writer: S M Zafar Product Code: STP-2645
میں یہی چاہتا تھا کہ ہمارا عام شہری جومقدمات کی ڈرامائی کہانیوں میں افسانوی حد تک دلچسپی رکھتا ہے لیکن عدالت کے ماحول سے پوری طرح واقف نہیں ہے اور مید..
Rs.500 Rs.800
Writer: Zafar Gee Product Code: STP-7043
اردوئے معلی میں لکھی گئی ایک پر مزاح کتابٹھگوں، بہروپیوں اور نوسربازوں کی وارداتوں سے جڑی دلچسپ حکایات..
Rs.900 Rs.1,250
Product Code: STP-9115
عہد مغلیہ کا ہندوستان. مشہور اطالوی سیاح منوچی کی کتاب "سٹوریا ڈوموگر" کا اردو ترجمہ از مُلک راج شرما. میں جانتا ہوں بہت سے لوگوں نے اپنے سفرنامے لک..
Rs.700 Rs.1,000
Paryeh Ghar Bimar - پڑیے گر بیمار
-25 % Sold Out
Writer: Naila Saddique Product Code: STP-9023
مزاحیہ اور شگفتہ تحریروں پر مشتمل ایک ہنستی مسکراتی کتاب..
Rs.300 Rs.400