لوحِ دل نہ ر کھ خالی کوئی داستان لِکھ دے۔میرے افسانوں کی کلیات آپ کے ہاتھوں میں ہے، گویا کہ کام ختم ہو گیا ہے ۔مگر مجھے ایسا کیوں لگتا ہے کہ کام تمام نہیں بلکہ شروع ہی ہوا ہے۔ وقت کے سمندر کنارے ریت میں پاؤں جماۓ کھڑی ہوں، چاہتی ہوں کہ نشان دیر تک قائم رکھ سکوں ۔کار جہاں دراز ہے،سومیرا جی چاہتا ہے ا..
میں پاکستانی اور میرے بچے امریکن پاکستانی ہیں۔ امریکہ میں بسنے والے لوگوں کی کہانیاں آپس میں یوں ملی جلی ہیں جیسے ریشم کے الجھے ہوئے دھاگے۔ آج امریکہ وہ خوبصورت طاؤس ہے جس کےرنگوں کے سحر میں سبھی قومیں گرفتار ہیں۔ یہ گزرتے ہوئے عہد کی نفسیاتی، ثقافتی اور سماجی صورتحال کی روداد ہے۔ یہ آج کی کہانی ہے۔..