Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Sab Rung Kahaniya Part 1 - سب رنگ کہانیاں

Sab Rung Kahaniya Part 1 - سب رنگ کہانیاں
Sab Rung Kahaniya Part 1 - سب رنگ کہانیاں
-26 %
Sab Rung Kahaniya Part 1 - سب رنگ کہانیاں
Sab Rung Kahaniya Part 1 - سب رنگ کہانیاں
Sab Rung Kahaniya Part 1 - سب رنگ کہانیاں
Rs.1,100
Rs.1,495

زیر نظر کتاب سب رنگ میں شائع ہونے والی غیر ملکی کہانیوں کی پہلی جلد ہے اور بھی جلدیں زیر ترتیب ہیں، سو احوالِ درون و زبوں کی گُل افشانی کے مواقع آتے رہیں گے۔ عام ایک شکوہ تھا کہ پرانے شمارے آسانی سے نہیں ملتے اور فرمایش تھی، کیوں نہ سب رنگ کی تحریریں کتابی صورت میں شائع کردی جائیں۔ طے یہ ہوا کہ پہلے مرحلے میں سمندر پار کی کہانیوں کو ترجیح دی جائے۔ اِن کہانیوں کے بارے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ کئی ذرائع سے ان کا حصول ممکن ہو پاتا تھا۔ اولاً، اِدھراُدھر، ملک بھر سے یا سب رنگ کے چند خاص ترجمہ نگاروں کے ذریعے۔ دوسرے، عالمی افسانوی ادب پر گہری نظر رکھنے والے احباب اور قارئین کے توسّط سے۔ ہماری درخواست پر یہ صاحبان اپنی پسندیدہ غیرملکی کہانیوں کی نشان دہی میں ہماری معاونت کرتے تھے۔ تیسرے، کہانیوں کی تلاش کے لیے باقاعدہ مقرّر و مامور رفیقوں کی کاوشوں سے۔ اِن حضرات کا کام اُردو میں شائع ہونے والی ملکی وغیر ملکی کہانیوں کے بھولے بسرے مجموعے اور رسالے کھنگالتے رہنا تھا..... اور یہ سراغ رساں یا کھوجی ناکام نہیں ہوتے تھے۔ چوتھا ذریعہ خاصے مقابلے کا اور بڑا دل چسپ تھا۔ بیرون ملک مقیم سب رنگ کے شیدائی یورپ اور امریکا سے چھپنے والی کہانیوں کے تازہ ترین مجموعوں اور رسالوں کی تاک میں رہتے تھے۔ اُن کی کوشش ہوتی تھی کہ اِدھر کوئی نئی کتاب یا رسالہ بازار میں وارد ہو، اُدھر دیگر ڈائجسٹوں کے ہاتھ لگنے سے پہلے سب رنگ کو رسا ہو جائے۔ اس آخری ذریعے سے بھی نادرکہانیاں مل جایا کرتی تھیں۔ انھی غیر ملکی کہانیوں کا یہ مجموعہ آپ کی نذر ہے۔ یہ انتخاب در انتخاب ہے۔ دیکھیے کیسے کیسے موضوعات پر مغرب میں یہ دل نشیں، اثر آفریں، زندگی آمیز اور زندگی آموز کہانیاں تخلیق کی گئی ہیں۔(شکیل عادل زادہ)

Book Attributes
Pages367

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Kishwar Naheed Product Code: STP-1895
کشور ناہید ایک خاتون شاعرہ ، سماجی کارکن اور باغی نثر نگار کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ان کی کتاب ’’ بری عورت کی کتھا‘‘ ان کی آپ بیتی ہے۔اس آب بیتی کو..
Rs.400
Writer: Raza Ali Abidi Product Code: STP-1907
یہ کتاب برطانیہ کی ملکہ وکٹوریا اور ان کے ایک ہندوستانی ملازم عبد الکریم جو بعد ازاں منشی عبد الکریم کے نام سے مشہور و معروف ہوئے، کے انوکھے رشتے پر ر..
Rs.600
Writer: Rauf Klasra Product Code: STP-2109
" سنہری آنکھوں والی لڑکی " پراسرار رومانوی ماحول میں لکھی گئی ایسی محبت کی کہانی ہے جو شک، حسد اور رقابت کے جذبات کی نذر ہو کر المناک ٹریجڈی کی شکل اخ..
Rs.400 Rs.600
Writer: Elif Shafak Product Code: STP-2100
In this lyrical, exuberant follow-up to her 2007 novel, The Bastard of Istanbul, acclaimed Turkish author Elif Shafak unfolds two tantalizing par..
Rs.750 Rs.1,000
Writer: Amjad Islam Amjad Product Code: STP-1874
چند برس قبل مختلف ملکوں، زمانوں اور زبانوں کے ’’اقوالِ زریں‘‘ اور دانش پاروں کا مطالعہ کرتے ہوئے ایک کمال کی بات نظر سے گزری جس کا مفہوم یہ تھا کہ ’’س..
Rs.800 Rs.900