Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Mantiq Ut Tayr - منطق الطّیر

Mantiq Ut Tayr - منطق الطّیر
Mantiq Ut Tayr - منطق الطّیر
-35 % Sold Out
Mantiq Ut Tayr - منطق الطّیر
Mantiq Ut Tayr - منطق الطّیر
Mantiq Ut Tayr - منطق الطّیر
Rs.1,300
Rs.2,000

شیخ فرید الدین عطّار نیشاپوری کی موجود پانچ مثنویوں (الٰہی نامہ، مصیبت نامہ، اسرار نامہ، خسرو نامہ اور منطق الطیر) میں سب سے مشہور و معروف اور خاص اہمیت کی حامل مثنوی ’’منطق الطّیر‘‘ ہے۔ یہ عرفانی اور تصوفی مثنوی ہے جیساکہ خود عطّار نیشاپوری نے ’’خسرونامہ‘‘ کے مقدمے میں لکھا ہے کہ یہاں عشق کے مرغ کی معراج جانبازی ہے۔ منطق الطّیرمیں 4458 اشعار ہیں۔ بعض موجود نسخوں میں اشعار کم یا زیادہ ہیں یعنی شعروں کی تعداد 4300 سے 4600 کے درمیان ہے۔ اس کی بحر رمل مسدس محذوف ہے۔ ’’منطق الطّیر‘‘ کی ترتیب میں حمد، نعت، منقبت کے بعد داستان شروع ہوتی ہے۔ اس مثنوی میں پینتالیس عنوانات ہیں اور آخر میں خاتمۂ کتاب ہے۔ ہر عنوان ایک حکایت ہے۔ مثنوی کا موضوع دلچسپ ہے۔ ایک مقام پر پرندے جمع ہوتے ہیں تاکہ اپنے لیے بادشاہ منتخب کریں۔ ہُدہُد پرندہ جو حضرت سلیمانؑ کے دربار میں رہ چکا ہے، ان پرندوں کا راہنما بنتا ہے اور کہتا ہے ہمارا بادشاہ سیمرغ ہے اور اُس تک پہنچنا آسان نہیں۔ وہاں جانے کے لیے سات پُرخطر وادیوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ راستے میں مشکلات، رنج اور مصیبتیں آئیں گی لیکن سب کا مقابلہ عشق کی قوت، مسلسل جدوجہد اور صداقت سے کرنا پڑے گا۔ سیمرغ کوہ قاف میں رہتا ہے جو بلند ترین پہاڑی سلسلہ تمام دُنیا کو گھیرے ہوئے ہے۔ بہت سے پرندوں نے مشکلات کا ذکر سن کر سفر کرنے کا ارادہ ترک کر دیا۔ ہُدہُد نے بتایا کہ سات خطرناک وادیاں ہیں جن کو طے کرنا ہے۔ پہلی وادی طلب ہے اور دوسری وادی عشق ہے۔ تیسری وادی معرفت ہے، چوتھی وادی قناعت، پانچویں وادی توحید، چھٹی وادی حیرت اور ساتویں وادی فقر اور فنا ہے۔ تب جاکر راستہ صاف ہوجاتا ہے اور سیمرغ سے ملاقات کا سامان تیار ہوتا ہے۔


Book Attributes
Pages723

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Farhat Ishtiaq Product Code: STP-689
Mere Humdam Mere Dost is Beautifully Written Social Romantic Novels by versatile Urdu Novelist Farhat Ishtiaq, who is very well known among Urdu Novel..
Rs.500 Rs.800
Writer: Sheikh Freed Ud Din Attar Product Code: STP-2953
اولیائے کرام کے حالات و واقعات پر مشتمل ۔۔۔۔۔۔  سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب - اب اردو زبان میں ۔۔ نئے اضافوں کے ساتھتذکرۃ الاولیاء رَحْمَ..
Rs.1,000 Rs.1,800
Writer: Muhammad Abdur Rahman Al Arifi Product Code: STP-953
اس کتاب میں مصنف نے ہمارے معاشرتی مسائل کا حل سیرت رسول ﷺ کے حوالے سے پیش کیا ہے۔ اس کتاب کو پڑھ کر اور اس پر عمل کر کے ہم اپنی زندگی کو بڑا پرلطف..
Rs.1,650 Rs.2,200