Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Khataown Ki Nafsiyat - خطاؤں کی نفسیات

Khataown Ki Nafsiyat - خطاؤں کی نفسیات
Best Sale -30 % Sold Out
Khataown Ki Nafsiyat - خطاؤں کی نفسیات
  • Writer: Sigmund Freud
    Views: 4011
  • Category: Urdu Adab 
  • Pages: 300
  • Availability: Sold Out
  • Product Code: STP-9210
  • ISBN: 978-969-503-1206
Rs.1,050
Rs.1,500

روزمرہ  زندگی میں خطاؤں ، بولنے اور لکھنے میں بھول چوک ، ناداستہ افعال اور توہمات کی لاشعوری وجوہات کا مطالعہ

"بیان نہ کیے گئے جذبات کبھی نہیں مرتے۔ وہ زندہ درگور ہو جاتے ہیں اور بعد ازاں زیادہ بدنما طریقوں سے سامنے آتے رہیں گے۔"

ڈاروِن، کارل مارکس اور فرائیڈ کو انسانی تاریخ کے تین اہم ترین سانڈ قرار دیا جا سکتا ہے جنھوں نے تفہیم کی دُنیا کو ایک سینگ سے اُٹھا کر دوسرے پر منتقل کیا اور بہت کچھ ہلا کر رکھ دیا۔ ڈاروِن کی مشہور کتاب ’’انواع کا ماخذ‘‘ مسخ شدہ اور ناقص حالت میں سہی، مگر مقتدرہ قومی زبان نے ترجمہ کر کے چھپوائی۔ کارل مارکس کی چنیدہ تحریریں رُوسی کتب کی بدولت مخصوص اور بہت چھوٹے سے حلقے تک پہنچیں۔ مگر فرائیڈ خصوصی طور پر بدقسمت رہا، اور اُس کی اصل تحریروں کی تراجم سے محروم رہنا ہماری بدقسمتی تھی۔ اِن تینوں بڑی شخصیات کے نظریات کا ذکر عموماً مسترد کرنے کے لیے ہی کیا جاتا ہے۔ مثلاً کوئی اکثر کہتا ہوا ملے گا کہ ’’ڈاروِن کے مطابق تو ہمارے اجداد بندر تھے،‘‘ یا یہ کہ ’’مارکس کا فلسفہ تو روٹی کے گرد گھومتا ہے،‘‘ اور ’’فرائیڈ نے تو ہر چیز کو جنس یا شہوانیت سے جوڑا۔‘‘ اُن کی تحریروں کا مطالعہ کرنے پر ہمیں گہرائی کے کئی جہان ملتے ہیں۔ ڈاروِن نے اپنی تحقیقات کی روشنی میں رائے پیش کی تھی کہ انواع اپنے گردوپیش کے حالات کی وجہ سے کچھ خصوصیات حاصل کرتی ہیں۔ مارکس نے روٹی کی نہیں بلکہ سرمایہ دارانہ استحصالی نظام میں محنت کے کردار کی توضیح کی تھی۔ فرائیڈ جنس کی بجائے لاشعوری محرکات کی بات کرتا ہے جو جنسی بھی ہو سکتے ہیں۔

یہ کتاب فرائیڈ کی تھیوریز کے نقطہ ہائے آغاز لیے ہوئے ہے۔ اِس میں بیسویں صدی کے بہت سے نظریات کے بیج موجود ہیں۔ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں اور حرکات و سکنات میں لاشعور کی کارفرمائی کی طرف اشارے کرتا ہے۔ متواتر گھٹنا ہلانا، جیب میں سِکّے چھنکانا، بٹن متواتر کھولنا اور بند کرنا، لباس سنوارتے رہنا، اکثر کچھ بھول جانا یا کچھ متواتر بلاوجہ یاد آنا، کوئی عدد اکثر زبان پر آنا، زبان پھسلنا، لکھتے وقت کسی لفظ کو بدل دینا، مُونچھوں کو بَل دینا، ہاتھ میں پکڑی چھڑی سے کھیلنا، یہ احساس ہونا کہ آپ یہ حرکت پہلے بھی کر چکے ہیں، پنسل سے آڑی ترچھی لائنیں لگانا وغیرہ سب مختلف نوعیت کے اعصابی و نفسیاتی عوامل رکھتے ہیں۔ فرائیڈ کوئی قطعی آرا یا فیصلے دینے کی بجائے متعدد مثالیں پیش کرتا اور اُن کی ممکنہ وضاحت دیتا ہے۔ آپ اُسے نہایت راست گو اور ایمان دار پائیں گے۔ وہ کہتا ہے: ’’میرا مقصد صرف اور صرف روزمرہ زندگی سے مثالیں جمع کرنا اور اُنھیں سائنسی تحقیق کے ماتحت لانا ہے۔‘‘ وہ قاری کو اپنے اوپر غور کرنا سکھاتا ہے، کیونکہ ’’بیان نہ کیے گئے جذبات کبھی نہیں مرتے۔ وہ زندہ درگو ہو جاتے ہیں اور بعد ازاں زیادہ بدنما طریقوں سے سامنے آتے رہیں گے۔‘‘ فرائیڈ جیسا کوئی مصنف خال خال ہی ملتا ہے۔ وہ ہمارے شعور اور اُس کے پیچھے کارفرما لاشعور کے بخیے نہ صرف خود اُدھیڑتا ہے، بلکہ ہمیں بھی یہ کام سکھاتا ہے۔ یہ کتاب فرائیڈ کے بنیادی اور مشہور ترین کاموں میں سے ایک ہے۔

ماہر نفسیات دوست پروفیسر زاہد محمود کے ساتھ گفتگو کے دوران اِسے ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ یہ مکمل حالت میں اُردو میں فرائیڈ کی پہلی کتاب ہو گی۔ میں نے اِس کا ترجمہ کرتے وقت Anthea Bell کے انگلش ترجمے کو بنیاد بنایا، لیکن James Strachey اور فرائیڈ کی بیٹی ایَنا فرائیڈ کے کیے ہوئے ایک پرانے ترجمے سے بھی موازنہ کیا۔ اِسے اُردو زبان میں فرائیڈ کی پہلی مکمل کتاب سمجھنا چاہیے۔ جرمن میں اِس کا پہلا ایڈیشن 1901ء میں شائع ہوا تھا جس میں فرائیڈ نے بعد ازاں کئی اضافوں کے علاوہ کچھ تصحیح بھی کی۔

یاسر جواد

Book Attributes
Pages300

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Product Code: STP-900
خواب نامہ خوابوں کی تعبیر کے حوالے سے ایک بہترین خواب..
Rs.900 Rs.1,500
Writer: Muhammad Abdur Rahman Al Arifi Product Code: STP-953
اس کتاب میں مصنف نے ہمارے معاشرتی مسائل کا حل سیرت رسول ﷺ کے حوالے سے پیش کیا ہے۔ اس کتاب کو پڑھ کر اور اس پر عمل کر کے ہم اپنی زندگی کو بڑا پرلطف..
Rs.1,650 Rs.2,200
Writer: Fyodor Dostoevsky Product Code: STP-2278
یہ ایک مفلوک الحال کم سن نوجوان کی کہانی ہے جو ایک دن اپنی مکان مالکن کو قتل کر دیتا ہے۔ قتل کا محرک مکان مالکن کی جانب سے کرایے کا تقاضا اور لڑکے کی ..
Rs.1,350 Rs.2,000
Idiot (Urdu Version) - ایڈیٹ Idiot (Urdu Version) - ایڈیٹ
-30 % Sold Out
Writer: Fyodor Dostoevsky Product Code: STP-6085
Urdu Translation of Novel "The Idiot"Translation By "ظ انصاری"..
Rs.700 Rs.1,000
Writer: Edward De Bono Product Code: STP-12186
دُنیا بھر میں دو سو ملین سے زائد فروخت ہونے والی ورلڈ بیسٹ سیلر کتاب جس نے کامیاب ترین بزنس لیڈرز کی سوچ کو بدل ڈالاایڈورڈ ڈی بونو Edward de Bono کی ک..
Rs.580 Rs.700
Writer: Edward De Bono Product Code: STP-2073
اکیسویں صدی میں کامیابی کے لیے چھ قدرتی تمغے -ایڈورڈ ڈی بونو Edward de Bono کی کتاب The Six Value Medals کا اُردو ترجمہپر اثر لوگوں کی چھ عادات The Si..
Rs.600
100 Insani Tehzeb Kay Mamar - 100 انسانی تہزیب کے معمار 100 Insani Tehzeb Kay Mamar - 100 انسانی تہزیب کے معمار
-40 % Sold Out
Writer: Will Durant Product Code: STP-2620
ول ڈیورانٹ کی گیارہ جلدوں (14 ہزار سے زائد صفحات) پر مشتمل مشہور کتاب ’’دی سٹوری آف سویلائزیشن‘‘ کو پڑھنے کے بعد میں نے اُن شخصیات کو منتخب کیا ج..
Rs.900 Rs.1,500
Nazriat Ki Mukhtasar Tareekh - نظریات کی مختصر تاریخ Nazriat Ki Mukhtasar Tareekh - نظریات کی مختصر تاریخ
-8 % Sold Out
Writer: Yasir Jawad Product Code: STP-3825
اِس کتاب میں انسانی فکری تاریخ کے تقریباً دو سو ’نظریات‘ کی سادہ تعریف پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اُردو زبان میں فلسفیانہ اور علمی موضوعات پر طبع..
Rs.1,150 Rs.1,250