Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Umrao Jan Ada (Majlis Taraqi Urdu Adab Edition) - امراؤ جان ادا

Umrao Jan Ada (Majlis Taraqi Urdu Adab Edition) - امراؤ جان ادا
-17 %
Umrao Jan Ada (Majlis Taraqi Urdu Adab Edition) - امراؤ جان ادا
Rs.750
Rs.900

’’امراؤ جان ادا‘‘ مرزا محمد ہادی رسوا لکھنوی کا معرکۃ الآرا معاشرتی ناول ہے، جس میں اُنیسویں صدی کے لکھنؤ کی سماجی اور ثقافتی جھلکیاں بڑے دل کش انداز میں دکھلائی گئی ہیں۔ لکھنؤ اُس زمانے میں موسیقی اور علم و ادب کا گہوارہ تھا۔ رسوا نے اس خوب صورت محفل کی تصویریں بڑی مہارت اور خوش اسلوبی سے کھینچی ہیں۔ ’’امرائو جان ادا‘‘ کی ہمارے ادب میں ایک تاریخی حیثیت ہے۔ یہ ناول زندگی کی واقعیت اور فن کی حسن کاری کو جنم دیتا ہے۔ ناول کے کردار مرزا کے اپنے ماحول کے چلتے پھرتے افراد ہیں۔ ہر اچھے ناول نگار کی طرح رسوا کی یہ خوبی ہے کہ وہ یہ کبھی ظاہر نہیں ہونے دیتے کہ کردار ان کی تخلیق ہے اور وہ اسے اپنے مقصد کے آلۂ کار کی حیثیت سے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ تصویر میں رنگ بھرنا جانتے ہیں۔ اس ناول میں احساسِ توازن پایا جاتا ہے۔ کردار اور پلاٹ ایک دوسرے میں گھل مل گئے ہیں۔ طنز، شوخی، تشبیہات، محاورات، منظرنگاری سبھی کچھ ایک خاص ترکیب و ترتیب میں لائے گئے ہیں۔

گزشتہ نصف صدی سے یہ ناول پاکستان و ہند کی مختلف یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل رہا ہے اور اس کے متعدد ایڈیشن، لاہور، کراچی، لکھنؤ الٰہ آباد، دہلی اور حیدرآباد دکن سے شائع ہوئے ہیں۔ غالباً اس افراطِ اشاعت میں صحتِ زبان سے لاپروائی برتی گئی اور تجارتی مقاصد کو پیشِ نظر رکھا گیا۔ اس صورتِ حال کے پیشِ نظر ناول کے اس ایڈیشن میں ’’امرائو جان ادا‘‘ کے ابتدائی ایڈیشنوں کو پیشِ نظر رکھ کر صحتِ زبان کے ساتھ ساتھ رسوا کے نثری اسٹائل کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

Book Attributes
Pages304

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Lt. Col. Retd. Abdul Qadir Product Code: STP-3017
جنگ 1971ء اور قید ہند کی روداد..
Rs.450 Rs.700
Product Code: STP-3076
گیارہ  ہزار محاوروں کو یکجا کر کے عام فہم معنی  کے ساتھ اردو داں قارئین کے لئے جامع لغت-نئی نسل کے لوگ اگر ضرورت سمجھیں تو اپنی زبان میں اسے..
Rs.600 Rs.800
Writer: Ibn e Jubair Product Code: STP-3120
یہ سفرنامہ کم و بیش آٹھ سو سال پہلے کا ہے۔ ابن جبیر کا تعلق غرناطہ (اندلس) سے تھا۔ یہ دراصل ان کا سفرنامہ حج ہے جو انہوں نے ذی الحج 578ھ میں شروع کیا ..
Rs.680 Rs.800
Writer: Karamatullah Ghori Product Code: STP-3144
کہانی ایک سفارتی بنجارے کی جس نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کو قریب سے دیکھا-  سابق سفیر کرامت اللہ غوری کی خودنوشت ۔۔ روزگار سفیر..
Rs.3,300 Rs.3,690
Writer: General Hamid Gul Product Code: STP-3519
اگرچہ وطن عزیز اس وقت انتہائی نا مساعد حالات سے گزر رہا ہے لیکن مجھے اس بات کا واضح یقین ہے کہ آنے والے دور میں پاکستان کا مستقبل انتہائی تابناک اور ر..
Rs.680 Rs.800