Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Jahazi Bhai - جہازی بھائی

Jahazi Bhai - جہازی بھائی
-17 %
Jahazi Bhai - جہازی بھائی
Rs.500
Rs.600

افریقہ کے ساحل سے لگے چھوٹے سے جزیرے ماریشس کا سفرنامہ۔ جہاں آج بھی اردو زبان کا راج ہے۔

جناب رضا علی عابدی کی کتاب "جہازی بھائی" ماریشس کے سفر کا احوال ہی نہیں بلکہ اردو زبان میں اپنی طرز کی ایک ایسی کتاب ہے جس میں صدیوں پرانی تاریخ کا احوال ہے۔ان چہروں کی دل گداز کہانی ہے جنہیں تقدیر کے چکر نے اُن دوردراز جزیروں میں زندہ درگور کر دیا لیکن اُں کے نقش رہتی دنیا تک کاغذ کے رجسٹر پر اور اُن کی آنے والی نسلوں کے نام کا حصہ بن کر محفوظ ہو گئے۔ انسانی رویوں کی بدصورتی اور طاقتور کے کمزور پر ہیبت ناک مظالم کے ساتھ ساتھ ماریشس کے فطرتی حُسن کو فاضل مصنف نے بڑی بےساختگی سے لفظ میں سمویا ہے۔

ایک سوپینتیس (135) صفحات کی اس کتاب کو بجا طور پر ماریشس جانے والوں کے لیے ایک گائیڈبک کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔ یہ اور بات کہ آج سے تقریباً بیس برس پہلے کے ماریشس اور آج میں زمین آسمان کا فرق ضرور پیدا ہو گیا ہو گا پھر بھی وہاں سیاحت کے لیے جانے والوں کے لیے "جہازی بھائی" میں اہم معلومات ہیں-

Book Attributes
Pages 135

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good