Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Islam Main Fiqah Ka Sahih Muqam - اسلام میں فقہ کا صحیح مقام

Islam Main Fiqah Ka Sahih Muqam - اسلام میں فقہ کا صحیح مقام
-20 % Sold Out
  • Writer: Rashid Shaz
  • Category: Islam 
  • Pages: 156
  • Stock: Sold Out
  • Model: STP-11955
Rs.400
Rs.500
Islam Main Fiqah Ka Sahih Muqam - اسلام میں فقہ کا صحیح مقام
???? ادراک زوال امت سیریز حصہ: 4
???? اسلام میں فقہ کا صحیح مقام

شریعت بمعنیٰ ھدیٰ و نور جس کا لازوال مآخذ قرآن مجید ہے، اہل ایمان کی نظری زندگی کا آخری اور ناگزیر حوالہ ہے۔ البتہ آج جب ہم عام گفتگو میں اتباع شریعت کی بات کرتے ہیں تو کسی کو اس بات کا خیال کم ہی آتا ہے کہ اس سے قرآن مجید سے براست اکتساب اور اس کی غیر مشروط اتباع کا مطالبہ کیا جا رہا ہے بلکہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ فقہاء نے شریعت کے جو دواوین مرتب کر رکھے ہیں انہیں اپنی تمام جزئیات اور اختلافات کے ساتھ نافذ کر دیا جائے۔ بالفاظ دِگر یہ کہہ لیجئے کہ احکام شرع کی تلاش میں اب ہماری نگاہیں قرآن مجید کی طرف نہیں اٹھتیں بلکہ صدیوں پر محیط متحارب جدال فقہی میں الجھ کر رہ جاتی ہیں۔

زیر نظر کتاب جو آپ کے ہاتھوں میں ہے بنیادی طور پر کسی سوال کا جواب فراہم کتنے کی بجائے صرف سوال قائم کرتی ہے۔ ایسا اس لیے کہ اگر سوال اپنے تمام مالہ و ماعلیہ کے ساتھ مرصع ہوجائے اور قاری اس سوال کی تاریخ سے بھی واقف ہوتو یہ کام اس کے لیے زیادہ مشکل نہیں رہتا کہ وہ علم و آگہی کے سفر پر از خود صحیح سمتوں میں نکل پڑے اور اگر اس سفر میں وحی ربانی کی مشائیت حاصل ہوتو نامرادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یہ کتاب ایک طویل سلسہ تالیف کا ایک باب ہے گو کہ یہ خود اپنی جگہ مکمل ہے لیکن اس بحث سے پوری طرح استفادے کے لیے لازم ہے کہ ہم ادارک زوال امت سیریز کا باقاعدہ مطالعہ کریں۔

???? اسلام میں فقہ کا صحیح مقام

ادراک زوال امت سیریز حصہ :4
مصنف :راشد شاز
Book Attributes
Pages 156

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good