Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Islam Main Tasawuf Ka Sahih Muqam - اسلام میں تصوف کا صحیح مقام

Islam Main Tasawuf Ka Sahih Muqam - اسلام میں تصوف کا صحیح مقام
Islam Main Tasawuf Ka Sahih Muqam - اسلام میں تصوف کا صحیح مقام
 ادراک زوال امت سیریز حصہ: 5
???? اسلام میں تصوف کا صحیح مقام

تاریخ اور قرآن مجید کے طالب علم کو سخت حیرت ہوتی ہے کہ جو امت وحی کا ایک واضح شعور رکھتی ہو اور جس کے ہاں محمد رسول اللہ ﷺ کو آخری نبی کی حیثیت سے تسلیم کیا جاتا ہو، اور جو نبوت کے جھوٹے مدعیان کے سلسلے میں بالکل ابتدائی عہد سے ہی انتہائی سخت رویے کا اظہار کرتی رہی ہو، آخر اسی امت پر فکری بحران کا ایسا دور کیسے آگیا کہ وہ بھانت بھانت کے روحانیوں کے کشف و القاء کو قبول کرنے پر آمادہ ہو گئی؟ آخر یہ کیسے ہوا کہ قرآن مجید کی موجودگی کے باوجود اسی امت میں دین مبین کے بالمقابل ایک نئے دین کی بنیاد ڈال دی گئی۔ اس سوال کا صحیح جائزہ لیے بغیر ہمارے لیے اس تلخ حقیقت کا ادراک ممکن نہیں کہ ہم وحی ربانی سے یکسر دور کشف و الہام کے اسیر ہو چکے ہیں۔ طرفہ یہ ہے کہ روحانیوں کے اس نئے دین پر ہمیں عین اسلام کا گمان ہوتا ہے۔

زیر نظر کتاب جو آپ کے ہاتھوں میں ہے بنیادی طور پر کسی سوال کا جواب فراہم کتنے کی بجائے صرف سوال قائم کرتی ہے۔ایسا اس لیے کہ اگر سوال اپنے تمام مالہ و ماعلیہ کے ساتھ مرصع ہوجائے اور قاری اس سوال کی تاریخ سے بھی واقف ہوتو یہ کام اس کے لیے زیادہ مشکل نہیں رہتا کہ وہ علم و آگہی کے سفر پر از خود صحیح سمتوں میں نکل پڑے اور اگر اس سفر میں وحی ربانی کی مشائیت حاصل ہوتو نامرادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

یہ کتاب ایک طویل سلسہ تالیف کا ایک باب ہے گو کہ یہ خود اپنی جگہ مکمل ہے لیکن اس بحث سے پوری طرح استفادے کے لیے لازم ہے کہ ہم ادارک زوال امت سیریز کا باقاعدہ مطالعہ کریں۔

???? اسلام میں تصوف کا صحیح مقام

ادراک زوال امت سیریز حصہ :5
مصنف :راشد شاز
Book Attributes
Pages 138

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
  • Writer: Rashid Shaz
  • Category: Islam 
  • Pages: 138
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-11956
Rs.500