Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پر نہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Layamot Aik Khudnosht - لایموت ایک خود نوشت

Layamot Aik Khudnosht - لایموت ایک خود نوشت
-25 %
Layamot Aik Khudnosht - لایموت ایک خود نوشت
  • Writer: Rashid Shaz
    Views: 2741
  • Category: Biography 
  • Pages: 427
  • Availability: In Stock
  • Product Code: STP-3127
  • ISBN: 978-969-729-387-8
Rs.750
Rs.995

لایموت محض ایک خودنوشت نہیں گو کہ اسے اس پیرائے میں لکھنے کی کوشش ضرور کی گئی ہے۔ اس کتاب کی ورق گردانی کرتے ہوئے آپ کو بہت سی مانوس آوازیں سنائی دیں گی اور بسا اوقات تو ایسا لگے گا کہ آپ کا ان کرداروں سے جنم جنم کا رشتہ ہو۔ دبی کچلی آوازیں، کٹے پھٹے لوگ، مسخ شدہ زندہ لاشے جن سے زندگی کی رمق چھین لی گئی ہوں۔ ان ستم نصیبوں کو تو یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کے ساتھ دراصل ہوا کیا ہے۔اہلِ یہود اپنے اوپر گزرنے والے سانحے کو ہالوکاسٹ سے موسوم کرتے ہیں اور فلسطینیوں نے اپنے قومی سانحے کو، جس نے ان کی معمول کی زندگی کو گزشتہ پچھتّر برسوں سے تہ و بالا کر رکھا ہے، ’’نکبہ‘‘ کا نام دے رکھا ہے۔ غم کے مارے ہندوستانی مسلمانوں کو یہ سہولت بھی حاصل نہیں کہ اس حادثۂ عظمیٰ کو جو اِن کے ساتھ پیش آیا ہے کوئی ڈھنگ کا نام ہی دے سکیں۔
کہنے کو تو یہ ایک شخص کی داستانِ حیات ہے مگر ان اوراق میںہندوستانی مسلمانوں کے حقیقی شب و روز کچھ اس طرح رقم ہوتے چلے گئے ہیں کہ قاری ہر صفحے پر رُک کر سوچتا ہے کہ اسے واقعات کی یہ ترتیب اور اس کے اندر پوشیدہ معانی کاعلم اب تک کیوں کر نہ ہو سکا۔
بہتوں کے لیے یہ کتاب چشم کشا ثابت ہو گی۔ البتہ اس بیانیے کا ایک فطری نقص یہ ہے کہ یہ قصّہ ٔجانکاہ بھی اپنی تمام تر محشر بیانیوں کے باوجود ہندوستانی مسلمانوں کے اس حادثۂ عظمیٰ کو کوئی نام دینے میں ناکام نظر آتاہے۔ کیا عجب کہ یہی اس کی خوبی بھی ہو کہ جب تک غیرمعمولی واقعات و حوادث کے بیان کے لیے ایک نئی اور مناسب لغت وجود میں نہ آئے، لکھنے والا اسے گرفت میں لائے تو کیسے؟

(راشد شاز)

Book Attributes
Pages427

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Writer: Rafaqat Javed Product Code: STP-2447
یہ صرف وہی جانتی ہے کہ کس کی روح جگنو ( شب چراغ ) کا روپ دھار کر سر شام حو یلی کے گر دمنڈلا نہ شروع کردیتی ہے ۔ یہحویلی یہاں پروان چڑھنے والی محبتوں ک..
Rs.950 Rs.1,200
Writer: Asghar Nadeem Syed Product Code: STP-2638
Kahani Mujhe Mili – کہانی مجھے ملی  is a collection of short stories written by Asghar Nadeem Syed, who is one of the most well known p..
Rs.600 Rs.700
Writer: Sheikh Freed Ud Din Attar Product Code: STP-2672
منطق الطیر " بارھویں صدی کے فارسی زبان کے عظیم صوفی شاعر فرید الدین عطار کی ایک لازوال طویل نظم ہے ۔ جسے شاعری کی اصطلاح میں مثنوی کہا جاتا ہے ۔ "منطق..
Rs.2,850 Rs.3,500
Writer: Rashid Shaz Product Code: STP-3428
راشد شاز صاحب نے اسلامی علوم اور خصوصاً تہذیبی ترقی کے عمل کے مطالعے کا نچوڑ ’’کتاب العروج‘‘ کی شکل میں اُمتِ مسلمہ کے سامنے پیش کیا ہے۔ ایک عرصے کے ب..
Rs.1,550 Rs.2,000
Writer: Dr. Khalid Sohail Product Code: STP-9659
انسان تین عناصر کا مرکب ہے : دماغ، جسم اور ذات یا ہستی۔ اس ذات یا ہستی کو سائنس کی ترویج سے قبل روح بھی کہا جاتا تھا اور اب جدید طبی سائنس اس کو انسان..
Rs.800 Rs.1,200
Product Code: STP-9786
روحانی وظائف  کے ذریعے اپنا علاج خود کیجئے-اس کتاب میں روحانی معالجین کے انٹرویوز بھی شامل ہیں-..
Rs.550 Rs.700
Writer: Dr. Khalid Sohail Product Code: STP-9183
نفسیاتی ، سیاسی ، ادبی اور فلسفیانہ کالم..
Rs.700
Writer: Mumtaz Mufti Product Code: STP-2488
مفتیانے -شخصیت نگاری مضامینممتاز مفتی کی5 کتابوں پر مشتمل-1) اوکھے اولڑے 2) اور اوکھے لوگ3)پیاز کے چھلکے4) رام دین5) غبارے..
Rs.1,950 Rs.2,600