Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Aw Shaire Sikhain - آؤشاعری سیکھیں

Aw Shaire Sikhain - آؤشاعری سیکھیں
Aw Shaire Sikhain - آؤشاعری سیکھیں
-30 %
Aw Shaire Sikhain - آؤشاعری سیکھیں
Aw Shaire Sikhain - آؤشاعری سیکھیں
Aw Shaire Sikhain - آؤشاعری سیکھیں

کتاب کا تعارف: کتاب ”آؤ، شاعری سیکھیں “ میں

٭ فن شاعری کے نو آموز دوستوں کے لیے بالکل آسان انداز میں بیس اسباق ہیں جنھیں حل کرکے وہ بآسانی شاعری کے وزن اور دیگر فنیات سے واقف ہوسکتا ہے۔

٭ حرفِ روی اور علم قافیہ کی روایتی تفصیل اور آسان ترین تشریح۔

٭ الفبائی ترتیب پر شاعری سے متعلق اہم اہم اصطلاحات کی تشریح۔

٭ شاعری کے عیوب پر بالتفصیل روشنی ڈالی گئی ہے۔

٭ پوری وضاحت کے ساتھ یہ واضح کیا گیا ہے کہ شاعری کا وزن کہاں ٹوٹتا ہے اور کیسے خراب ہوتا ہے، دیکھنے میں آیا ہے کہ بہت سے لوگ اپنی شاعری کی مکمل اصلاح کروائے بغیر اپنا دیوان تک شائع کردیتے ہیں، ایسے حضرات کے لیے یہ کتاب ایک گراں قدر تحفے سے کم نہیں۔

٭ شاعری سے متعلق دل چسپ سوالات اور ان کے تشفی بخش جوابات۔

٭ شاعر اپنی ہی نظم پر کی گئی تنقیدی گفتگو برداشت نہیں کرپاتا، جس کی وجہ سے وہ بہت کچھ سیکھنے سے رہ جاتا ہے، اس کتاب میں کچھ کاوشوں کو مکمل اصلاحی اور تنقیدی تبصروں کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، جن کا مطالعہ کرنا ایک نئے یا ناپختہ شاعر کے لیے از حد ضروری ہے۔

٭ موجودہ دور کے اساتذۂ فن کی جانب سے اصلاح و تصحیح کی متقاضی دل چسپ تحریروں سے آراستہ یہ کتاب آج کے ہر شاعر کے لیے ایک نعمتِ غیر مترقبہ ثابت ہوگی، ان شاء اللہ! اس میں سو سے زیادہ صفحات پر مشتمل کار آمد باتوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب یہ کتاب ایک مبتدی کے علاوہ ایک پختہ کار کے لیے بھی مفید ٹول کی حیثیت رکھتی ہے ۔۔۔

  ٭ مترجم قوافی ٭ آسان زمینیں ٭ ساٹھ سوالات و جوابات ٭ ریاضتِ شعری کی چند جھلکیاں ٭ مشہور نظموں اور غزلوں کے اوزان ٭ موزوں آیات و احادیث ٭ پچاس فروق

Book Attributes
Pages 336

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
  • Category: Poetry 
  • Pages: 336
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-1937
  • Weight: 600.00g
Rs.700
Rs.1,000